سیاسی باتیںنمایاں

کراچی کے حالات بہتر ہونے پر بہت سے لوگ پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم میں ایک دہشت گرد اور دوسرا سیاسی ونگ ہے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کراچی کے مسائل حل ہونے چاہئیں، مسائل کے حل کیلئے بہت کچھ کیا لیکن مزید کی ضرورت ہے، کراچی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ پیپلزپارٹی نے کراچی میں کچھ نہیں کیا، کراچی کے حالات بہتر ہونے پر بہت سے لوگ پیپلزپارٹی میں شامل ہوئے، بلدیاتی انتخابات میں پہلے سے زیادہ کامیابی حاصل کریں گے، مخالفین کے ووٹ کم اورپیپلزپارٹی کے بڑھے ہیں۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ سرکاری گاڑی میرے زیر استعمال ہے،چھپا کر نہیں رکھی، صرف تنخواہ لیتا ہوں، بہت سی مراعات نہیں لیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے چینی اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے ایک کمیشن بنایا، چینی کمیشن کی رپورٹ پر کسی کے خلاف کارروائی نہیں ہوئی۔

سعید غنی نے کہا کہ ایم کیوایم سیاسی ونگ کے لوگوں سے بات چیت چلتی رہے گی، ایم کیو ایم میں 2 ونگ ہیں، ایک دہشتگرد، دوسرا سیاسی ہے

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close