میرا کراچینمایاں

سندھ ہائی کورٹ کارمضان المبارک میں کام کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری

سندھ ہائی کورٹ نے رمضان المبارک میں کام کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں مقدمات کی سماعت صبح ساڑھے 8 سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک ہوگی جبکہ جمعہ کو سماعت صبح ساڑھے 8 سے ساڑھے 11 بجے تک ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفتری کام صبح 8 بجے سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک ہوگا۔ جمعہ کو دفتری کام صبح 8 سے دوپہرساڑھے 12 بجے تک ہوگا۔

اس کے علاوہ نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ماتحت عدالتوں میں بھی مقدمات کی سماعت صبح 8 سے دوپہر ڈیڑھ بجے تک ہوگی۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button
Close
Close