کار سوار کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 11 سالہ پاپڑ فروش بچے عباس کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم عارف شاہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کے خلاف قتل کی دفعہ 302 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔مقتول کے والد عبدالغنی نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کا بیٹا یکم اکتوبر کو پاپڑ فروخت کرنے گھر سے نکلا لیکن واپس نہیں آیا۔ تلاش کے بعد معلوم ہوا کہ وہ سفید گاڑی کے قریب پاپڑ بیچ رہا تھا، جہاں کار سوار عارف شاہ نے فائرنگ کی۔ گولی لگنے سے عباس شدید زخمی ہوا اور اسپتال میں دم توڑ گیا۔والد نے الزام عائد کیا کہ ان کے بیٹے کو ملزم عارف شاہ نے جان بوجھ کر گولی مار کر قتل کیا۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ڈکیتی سے متعلق کوئی شواہد نہیں ملے، بظاہر گولی اتفاقیہ طور پر چلنے سے واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔