جماعت اسلامی نے شہر قائد میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ پر عدالت سے رجوع کرلیا ، جس میں استدعا کی گئی کےالیکٹرک کوبجلی کی ناجائز بندش سے روکا جائے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے جماعت اسلامی نے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی۔ سٹی کونسل کے اپوزیشن لیڈر ایڈووکیٹ سیف الدین کی طرف سے جمع کرائی گئی درخواست میں فوری سماعت کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ دائر درخواست میں کہا گیا کہ کےالیکٹرک کوبجلی کی ناجائزبندش سے روکاجائے۔ سیف الدین ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ شہر میں شدید گرمی کے باعث ہیٹ ویوکاخطرہ موجود ہے اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کےدوران لوڈشیڈنگ طلبہ کی تعلیم پر اثر انداز ہورہی ہے۔






