نیپرا نے بجلی کے ماہانہ 100 سے 500 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کو بنیادی ٹیرف میں بڑا ریلیف دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بنیادی ٹیرف میں 1.15 پیسے فی یونٹ تک کمی کی منظوری دے دی۔ نیپرا نے بجلی کی بنیادی قیمت میں کمی کا فیصلہ جاری کیا اور اپنا فیصلہ نوٹیفکیشن کے لئے وفاقی حکومت کو بھجوا دیا ہے۔ وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کےبعد کمی کا اطلاق ہوجائے گا اور ملک بھر کے لیے بجلی سستی ہوجائے گی۔ گھریلو صارفین کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹیرف 47.69 روپے فی یونٹ ہوجائے گا تاہم ماہانہ 50 یونٹ تک کے گھریلو لائف لائن صارفین کا ٹیرف 3.95 روپے فی یونٹ کا ٹیرف برقرار رکھا گیا ہے۔






