سندھ ہائیکورٹ میں دودھ کی قیمتوں کے تعین کے خلاف ڈیری فارمرز کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں کمشنر کراچی کے اختیارات پر سوال اٹھا دیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ کمشنر کے پاس اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بغیر قیمتیں طے کرنے کا اختیار نہیں ہے۔وکیل نے مزید کہا کہ عدالت پہلے ہی ہدایت دے چکی ہے کہ کمشنر کراچی تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ میٹنگ کے بعد ہی دودھ کی قیمتیں مقرر کریں، لیکن اب تک کوئی میٹنگ نہیں بلائی گئی اور کمشنر ازخود قیمتوں کا تعین کر رہے ہیں۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ مشاورت کے بغیر قیمتوں کا تعین نہیں کیا جا سکتا۔ اس پر سندھ ہائیکورٹ نے کمشنر کراچی کو ایک ماہ کے اندر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کرنے اور اس کے بعد عملدرآمد رپورٹ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔






