جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر سیکیورٹی خدشات کے باعث روک دیا گیا

جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پر سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے روک دیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرین کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر آگے روانہ نہیں کیا گیا۔حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ مسافروں کو پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے بلوچستان روانہ کیا جا رہا ہے۔ جعفر ایکسپریس پشاور سے کوئٹہ جارہی تھی کہ جیکب آباد اسٹیشن پر اسے روک دیا گیا۔