لیاقت آباد میں شہریوں نے دو ڈاکوؤں کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا

کراچی کے علاقے لیاقت آباد نمبر 4 میں ڈکیتی کی کوشش شہریوں کی حاضر دماغی سے ناکام ہوگئی۔ پانچ ڈاکو لوٹ مار کی واردات کے بعد فرار ہورہے تھے کہ شہریوں نے دو ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ واردات کے دوران فائرنگ ہوئی اور ملزمان موٹر سائیکل پر فرار ہونے لگے۔ اسی دوران شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوگیا، جبکہ کچھ فاصلے پر ملزمان کی موٹر سائیکل بے قابو ہوکر گر گئی۔موقع پر موجود شہریوں نے فوری حرکت میں آکر دو ملزمان کو دبوچ لیا اور پولیس کے حوالے کردیا، تاہم ان کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان گزشتہ روز بھی واردات کے بعد کچھ دیر کے لیے ایک رہائشی عمارت میں چھپے تھے۔ گرفتار ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ گروہ کے دیگر اراکین کو بھی گرفتار کیا جاسکے۔