بارہ ربیع الاول پر گیس کی بندش نہیں ہوگی، سوئی سدرن کا اعلان


سوئی سدرن گیس کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ 12 ربیع الاول کے موقع پر صارفین کو گیس کی فراہمی بلاتعطل جاری رہے گی۔ کمپنی کے اعلامیے کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب معمول کے مطابق رات 11 بجے سے صبح تک ہونے والی گیس کی بندش اس بار نہیں کی جائے گی۔ترجمان سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور گیس کی فراہمی 6 ستمبر کی رات 10 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔ ترجمان کے مطابق گیس کی لوڈ مینجمنٹ کو آج رات مؤخر کر دیا گیا ہے تاکہ شہری 12 ربیع الاول کی مناسبت سے کسی بھی مشکل کا سامنا نہ کریں۔