کراچی کے علاقے منگھوپیر میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے 5 سالہ ایان جان کی بازی ہار گیا۔پولیس کے مطابق واقعہ واٹر ہائیڈرنٹ کے قریب پیش آیا، جہاں سیکیورٹی گارڈ شہروز نے فائرنگ کی اور گولی گلی میں کھیلتے بچے کو لگ گئی۔ ایان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔






