کراچی پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (SIU) نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے آن لائن منشیات فروشی میں ملوث 8 افراد کو گرفتار کرلیا ہے، جن میں دو خواتین ملزمائیں بھی شامل ہیں۔ایس ایس پی عارف اسلم راؤ کے مطابق ثمن آباد، شاہراہ نورجہاں اور سائٹ اے میں چھاپہ مار کارروائیاں کی گئیں، جن کے دوران 26 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد ہوئی۔ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ یہ گروہ حب اور وندر سے منشیات خرید کر کراچی لاتا اور آن لائن آرڈرز کے ذریعے شہر بھر میں سپلائی کرتا تھا۔ ملزمان کے نشانے پر پوش علاقے، کالجز اور یونیورسٹیز کے طلبہ بھی شامل تھے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں خواتین لالی اور مہرالنساء بھی شامل ہیں۔ گروہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔






