شہر قائد کے پوش علاقے خیابانِ مسلم اسٹریٹ نمبر 30 میں درخشاں پولیس اور مشتبہ افراد کے درمیان مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت شاہد خان کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے اسلحہ اور نشہ آور مواد (ویڈ) برآمد کیا گیا۔ زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔