کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 3 میں فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں کپڑے کے تاجر کو قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت زبیر کے نام سے ہوئی ہے جو حیدری مارکیٹ میں کپڑوں کی دکان کے مالک تھے۔ واقعہ ان کے گھر کے باہر پیش آیا جہاں انہیں قریب سے دل کے قریب ایک گولی ماری گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ واقعہ ڈکیتی کا نتیجہ نہیں لگتا۔ مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔