کراچی ایئرپورٹ پر قومی ایئرلائن (PIA) کے اصفہانی ہینگر کا پارکنگ ایریا اچانک سیل کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق پارکنگ ایریا پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (PAA) اور قومی ایئرلائن کی سیکیورٹی نے مشترکہ طور پر بند کیا۔ اس اقدام کے بعد قومی ایئرلائن کے ایئرکرافٹ انجینئرز اور اسٹاف کو ہینگر میں داخلے کے لیے پارکنگ ایریا گیٹ کے بجائے شہدا گیٹ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جس سے اسٹاف کو تقریباً ڈیڑھ کلومیٹر دور سے پیدل آنا پڑ رہا ہے۔ذرائع کے مطابق اصفہانی پارکنگ ایریا میں سوسائٹی آف ایئرکرافٹ انجینئرز کا دفتر بھی موجود ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ایک ہفتہ قبل اس سوسائٹی کو دفتر خالی کرنے کا نوٹس بھی دیا تھا۔اس اچانک اقدام کے باعث ایئرکرافٹ انجینئرز اور اسٹاف کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔






