کراچی میں آئندہ تین روز موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے شہر قائد کے لیے آئندہ تین روز کی پیشگوئی جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ موسم زیادہ تر دھوپ والا اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر کے مطابق کراچی میں درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے، جبکہ سمندری ہوائیں بحال رہیں گی۔ماہرینِ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 25 سے 40 فیصد تک رہ سکتا ہے، جس کے باعث دن کے اوقات میں گرمی اور حبس کا احساس برقرار رہے گا۔ادارے کا کہنا ہے کہ اکتوبر کے مہینے میں عام طور پر کراچی میں دن گرم جبکہ رات کے اوقات قدرے خوشگوار رہتے ہیں۔ گزشتہ روز شہر میں رات کا درجہ حرارت 3 ڈگری کم ریکارڈ کیا گیا تھا۔