بحیرہ عرب میں کم دباؤ والا نظام شدت اختیار کر گیا

محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں موجود کم دباؤ والا علاقہ شدت اختیار کر کے انتہائی دباؤ میں تبدیل ہوگیا ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات نے بتایا کہ یہ دباؤ کراچی سے تقریباً 630 کلومیٹر مغرب اور جنوب مغرب میں موجود ہے، اور اگلے 24 گھنٹوں کے دوران یہ نظام سست رفتاری سے شمال اور شمال مغرب کی سمت میں بڑھنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں، تاہم صورتِ حال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔مزید بتایا گیا کہ سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی اس موسمی نظام کی باقاعدہ نگرانی کر رہا ہے اور ضرورت پڑنے پر بروقت اپڈیٹس جاری کی جائیں گی۔