کراچی کے علاقے لانڈھی میں کارروائی کرتے ہوئے رینجرز نے ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت حسیب اور نوید کے ناموں سے ہوئی ہے۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم محمد حسیب کے خلاف تھانہ لانڈھی، کورنگی اور کھوکھراپار میں مقدمات درج ہیں جبکہ وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں ملزمان کو واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے۔رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مزید چھاپے مارے جارہے ہیں۔ گرفتار ملزمان سمیت برآمد شدہ دو موبائل فون اور مسروقہ سامان پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔






