تھرپارکر میں لمپی اسکن بیماری سے درجنوں مویشی ہلاک

سندھ کے ضلع تھرپارکر میں لمپی اسکن بیماری ایک بار پھر شدت اختیار کر گئی ہے، جس کے باعث درجنوں مویشی ہلاک اور سینکڑوں متاثر ہو گئے ہیں۔جیو نیوز کے مطابق ضلع میں 230 میں سے 180 ویٹرنری مراکز بند ہونے کے باعث متاثرہ مویشیوں کا علاج نہایت مشکل ہو گیا ہے۔مویشی مالکان کا کہنا ہے کہ ویکسین کی عدم دستیابی اور محکمہ لائیو اسٹاک کی غفلت کے باعث بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے۔مقامی افراد کا کہنا ہے کہ حکومت اگر بروقت اقدامات نہ کرے تو مزید جانی اور مالی نقصان کا خدشہ ہے۔
واضح رہے کہ تھرپارکر کی 80 فیصد معیشت کا انحصار مویشیوں پر ہے، اور بیماری کے باعث ہزاروں خاندان معاشی دباؤ کا شکار ہو سکتے ہیں۔