نشے کے عادی شخص نے اپنے ہی جیسے دوسرے شخص کو جھگڑے کے دوران سر پر وزنی چیز مار کر قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق واقعہ کورنگی نمبر 5 فیملی پارک کے قریب پیش آیا، جہاں جھگڑے کے دوران محمد علی نامی شخص نے سمنٹ کا بلاک اسلم کے سر پر دے مارا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی جبکہ پولیس نے ملزم محمد علی کو موقع پر گرفتار کرلیا۔