آئی جی سندھ کا 4 ڈی ایس پیز کے خلاف انکوائری کا حکم

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بدعنوانی اور غیر قانونی سرگرمیوں کے الزامات پر 4 ڈی ایس پیز کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سہراب گوٹھ اورنگزیب خٹک پر زمینوں پر قبضے اور ایرانی ڈیزل کی فروخت میں سہولت کاری کے الزامات ہیں۔ ڈی ایس پی کلاکوٹ آصف منور پر منشیات، جوا، گٹکا ماوا اور ہفتہ وصولی میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔اسی طرح ڈی ایس پی کھارادر شبیر احمد پر ٹھیلوں اور چائے کے ہوٹلوں سے غیر قانونی وصولی جبکہ ڈی ایس پی عید گاہ ظفر اقبال بجولہ پر غیر قانونی پارکنگ اور بھتہ خوری کے الزامات سامنے آئے ہیں۔آئی جی سندھ نے انکوائری کے لیے تنویر عالم اوڈھو کو افسر مقرر کرتے ہوئے ہدایت دی ہے کہ تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ 26 ستمبر تک پیش کی جائے۔