اسپیشل بچوں کے تعلیمی ادارے میں بچے پر تشدد کا واقعہ ،ٹیچر برطرف

اسپیشل بچوں کے تعلیمی ادارے میں بچے پر تشدد کا واقعہ سامنے آگیا۔ واقعہ 26 ستمبر کو پیش آیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں خاتون ٹیچر کو بچے پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ 2 اکتوبر کو سندھ ایمپاورمنٹ آف پرسنز ود ڈس ایبیلٹی کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔ ادارے کی انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ ٹیچر کو برطرف کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث خاتون ٹیچر کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا اور مزید تفتیش جاری ہے۔