متحدہ قومی موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی ہدایت پر حق پرست اراکینِ قومی اسمبلی کے وفد نے وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین نے پریٹ آباد میں گیس سلینڈر دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین اور زخمی ہونے والوں کو معاوضہ کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کردیا، وفد کے مطالبات کا وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا اور لواحقین کو جلد از جلد ادائیگی کی یقین دہانی کروائی گئی، اس موقع پر حق پرست اراکینِ قومی اسمبلی عبدالعلیم خانزادہ، حسان صابر اور صبحین غوری بھی انکے ہمراہ موجود تھے-