لیاری ایکسپریس وے پر ترقیاتی کام کے باعث ایک ٹریک کو عارضی طور پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹر وے پولیس نے شہریوں کو آمدورفت کے لیے متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق ایف ڈبلیو او کی جانب سے لیاری ایکسپریس وے پر ترقیاتی و بحالی کا کام جاری ہے، جس کے سبب گارڈن انٹرچینج سے ماڑی پور جانے والا ٹریک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ لیاری ایکسپریس وے کل صبح یا دوپہر تک بند رہے گا، جس کے بعد ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔ترجمان کے مطابق سہراب گوٹھ اور حسن اسکوائر سے ماڑی پور جانے والے ٹریفک کو گارڈن سے شہر کی جانب موڑا جا رہا ہے۔شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دورانِ سفر پریشانی سے بچنے کے لیے متبادل راستے اختیار کریں اور ٹریفک اپڈیٹس پر عمل کریں۔






