کراچی کے علاقے نیو کراچی نور خان گوٹھ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا،جہاں ایک کلینک میں زہریلی دوا پینے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت 22 سالہ مجاہد کے نام سے ہوئی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ کلینک کے اندر پیش آیا، تاہم دوا پینے کی وجوہات تاحال واضح نہیں ہو سکیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع موصول ہونے پر تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں،جبکہ نوجوان کی موت کے محرکات جاننے کے لیے مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔