شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں ایک پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے، جس کی فوٹیج سامنے آ گئی ہے۔ سعید آباد تھانے کے علاقے مواچھ گوٹھ کے مین اسٹاپ کے قریب واقع پٹرول پمپ پر یہ واردات 2 روز قبل ہوئی ہے، تاہم پمپ کی انتظامیہ نے واردات کا مقدمہ درج کرانے سے انکار کر دیا ہے۔ کراچی میں پٹرول پمپوں پر ڈکیتی کی وارداتیں عام ہو چکی ہیں، رقم چھیننے والے لٹیرے دیدہ دلیری سے واردات کر کے فرار ہو جاتے ہیں، شہری اور تاجر خود کو غیر محفوظ تصور کرنے لگے ہیں۔