پاکستان ریلوے کا 2030 تک کراچی اور لاہور کے درمیان ہائی اسپیڈ بلٹ ٹرین کا اعلان

پاکستان ریلوے نے اعلان کیا ہے کہ 2030 تک کراچی اور لاہور کے درمیان ہائی اسپیڈ بلٹ ٹرین کا آغاز کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ سی پیک کے تحت مین لائن ون (ML-1) اپ گریڈیشن کا حصہ ہے، جس کی مجموعی لاگت 6.8 ارب ڈالر ہوگی۔وزیر ریلوے حنیف عباسی کے مطابق، نئی بلٹ ٹرین 250 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑتی ہوئی حیدرآباد، ملتان اور ساہیوال پر اسٹاپ کرے گی۔ اس منصوبے میں چائنا ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن بھی شریک ہوگی، جب کہ ڈبل ٹریک اپ گریڈ، نئے پلوں کی تعمیر اور جدید سگنلنگ سسٹم شامل ہیں۔مزید برآں، ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے کراچی سے روہڑی تک ریلوے لائن کی اپ گریڈیشن کے لیے 2 ارب ڈالر کی فنانسنگ کا فیصلہ بھی کیا ہے۔