گڈاپ تھانے کی حدود میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران فائرنگ سے 7 سالہ بچہ زخمی

کراچی کے علاقے گڈاپ میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران فائرنگ کر کے ایک کمسن بچے کو زخمی کر دیا۔ واقعہ گڈاپ تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ملزمان نے بچے سے موبائل فون چھیننے کی کوشش کی، تاہم بچے نے موبائل نہ دیا تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، جس سے 7 سالہ بچہ زخمی ہوگیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر بچے کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور پولیس ملزمان کی تلاش کے لیے شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔