ڈپٹی ڈائریکٹرمیٹ آفس انجم نذیر نے شہر میں آج اور کل ہونے والی بارش کے حوالے سے شہریوں کو خبردار کردیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمیٹ آفس انجم نذیر کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں آئندہ چند گھنٹے میں تیز بارش کا امکان ہے، مون سون کے پہلے اسپیل کا گزشتہ روز سے آغاز ہوچکا ہے اور اتوار تک بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمیٹ آفس نے خبردار کیا کہ آج اور کل ہونے والے بارش سے اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے، آج دوپہر سے اتوار تک درمیانی شدت سے لیکر موسلادھار بارش متوقع ہے۔ انجم نذیر کا کہنا تھا کہ جولائی میں مون سون کے 3 سے 4 اسپیل متوقع ہے تاہم 5 جولائی سے ایک اور مون سون کا سلسلہ کراچی پر اثر انداز ہوگا۔






