کراچی کے علاقے کھارادر میں ایک رہائشی عمارت کی چھت گرگئی

کراچی کے علاقے کھارادر میں ایک رہائشی عمارت کی چھت گرگئی تاہم عمارت میں موجود تمام رہائشیوں کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ہے۔  پولیس کے مطابق پانچویں منزل کے حصے کی چھت گرنے کے بعد پہلی منزل تک کی چھتیں گرتی چلی گئیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں کے دوران عمارت کی چھت بوسیدہ ہونے سے گری جس کے نتیجے میں 16 افراد پھنس گئے تھے۔ بعد ازاں ریسکیو حکام نے عمارت میں پھنسے تمام 16 افراد کو اسنارکل کی مدد بحفاظت سے نکال لیا۔ اس کے علاوہ راولپنڈی کے نیو صرافہ بازار میں خستہ حال عمارت کی چھت گرنے سے 3 خواتین سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق4  زخمی افراد کو موقع پر طبی امداد دی گئی اور شدید زخمی 2 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔