شاہراہ فیصل پر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق افسوسناک حادثہ شاہراہ فیصل پر پیش آیا جہاں موٹرسائیکل سواروں کے درمیان تصادم ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکلیں تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکراگئیں جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ جاں بحق شخص کی شناخت شہزاد کےنام سےہوئی ہے۔






