ماڈل و اداکارہ حمیرااصغر کی میت کراچی سے لاہور پہنچادی گئی

ماڈل و اداکارہ  حمیرا اصغر کی میت تدفین کے لیے لاہور منتقل کر دی گئی، نماز جنازہ گرین ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل و اداکارہ حمیرااصغر کی میت کراچی سے لاہور پہنچادی گئی ، اداکارہ کی نماز جنازہ گرین ٹاؤن میں ادا کی جائے گی۔ گذشتہ روز اداکارہ وماڈل کے بہنوئی اور بھائی نے گزشتہ رات کراچی سے میت وصول کی اور میت لے کر کراچی سے لاہور روانہ ہوئے، حمیرا کی میت ایمبولینس کے ذریعے روانہ کی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے واقعےکی مختلف زاویوں سے تفتیش جاری ہے اور مستقبل میں ممکنہ قانونی تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے حمیرا کے بھائی کے بلڈ سیمپل لے لیے، جبکہ دونوں بہن بھائی کا ڈی این اے سیمپل بھی میچ کیا جائے گا۔