سندھ رینجرز نے یوسف گوٹھ 100 فٹ روڈ اور حب چیک پوسٹ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی اسمگل شدہ نان کسٹم پیڈ اشیا برآمد کرلیں۔ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس کے دوران ٹائر و ٹیوب، چائنہ نمک، آٹو پارٹس، ایرانی کپڑا، انجن آئل، ملک پیک، شیمپو، چھالیہ اور دیگر اشیائے خوردونوش سمیت بھاری مقدار میں سامان ضبط کیا گیا۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اسمگلنگ کے مکمل خاتمے تک سندھ رینجرز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ برآمد شدہ سامان 4 مزدا ٹرکوں کے ذریعے مزید قانونی کارروائی کے لیے پاکستان کوسٹ گارڈ کے حوالے کردیا گیا ہے۔






