لیاری میں پولیس کی کارروائی،منشیات فروشی میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

پولیس نے لیاری کے علاقے مرزا آدم خان روڈ پر کارروائی کے دوران گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے بھائی زبیر بلوچ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق زبیر بلوچ کے قبضے سے 85 گرام کرسٹل منشیات برآمد ہوئی ہے، اور وہ منشیات فروشی میں ملوث پایا گیا ہے۔ ملزم چند روز قبل ہی جیل سے رہا ہوا تھا اور دوبارہ منشیات کی فروخت میں سرگرم تھا۔ ترجمان کے مطابق زبیر بلوچ کے خلاف تھانہ چاکیواڑہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اور مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار نیٹ ورک سے ہے اور اس کی گرفتاری اہم پیشرفت ہے۔