گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ زائرین کے لیے راستہ سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر عارضی طور پر بند کیا گیا ہے، جبکہ مستقل بنیادوں پر بند کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں۔ ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کے بعد گورنر سندھ نے بتایا کہ میری درخواست پر مارچ کو مؤخر کیا گیا، جس پر میں شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک کمیٹی قائم کی گئی ہے جو ایئر ٹکٹس اور دیگر مسائل پر کام کر رہی ہے، اور آئندہ 48 گھنٹوں میں اس کے نتائج سامنے آنا شروع ہو جائیں گے۔






