بارش کو ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود شیرشاہ کی گلیاں گندے پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔ سیوریج کے پانی سے بدبو پھیل گئی ہے جبکہ مساجد کے دروازوں تک پانی جمع ہونے سے نمازیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔علاقہ مکینوں کے مطابق 1 سے 3 فٹ پانی تاحال موجود ہے، نالوں میں کچرا بھرنے کے باعث نکاسی ممکن نہ ہو سکی۔ کئی جگہ کچرے اور مٹی کی آمیزش سے دلدل بن چکی ہے جہاں موٹر سائیکل سوار گرنے لگے ہیں، خواتین اور بچوں کا گزرنا بھی مشکل ہوگیا۔شہریوں نے اردو بازار، محمدی روڈ اور جناح روڈ کی ازسرنو تعمیر کا مطالبہ کر دیا ہے۔






