کراچی میں ای چالان سسٹم بے قابو، شہری کو ایک ہی دن میں 5 ای چالان جاری

کراچی میں ای چالان سسٹم ایک بار پھر زیرِ بحث آگیا، شہر قائد کے شہری کو ایک ہی دن میں 5 ای چالان موصول ہوگئے۔شہری حکیم اللہ کے مطابق پانچوں ای چالان 30 اکتوبر کو کیے گئے۔ تین چالان 12 بجکر 03 منٹ پر ماڑی پور کے مقام پر جب کہ چوتھا اور پانچواں چالان 12 بجکر 13 منٹ پر حسن اسکوائر پر جاری کیا گیا۔ تمام چالان سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر کیے گئے۔ متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ چالان پر تاریخ بھی درج ہے اور ایک ہی روز میں 50 ہزار روپے کے چالان موصول ہونے سے وہ پریشانی میں مبتلا ہوگیا۔ٹریفک پولیس کے مطابق شہری سے رابطہ کر لیا گیا ہے اور اسے سہولت سینٹر جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ چالان ریویو ہو جائیں گے اور چونکہ یہ پہلا چالان تھا اس لیے وہ بھی معاف کر دیا جائے گا۔