وزارتِ ریلوے نے کراچی سے لاہور بلٹ ٹرین کے اعلان سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ ترجمان ریلوے کے مطابق وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے منسوب یہ خبر گمراہ کن ہے، وزیر نے کسی بھی بلٹ ٹرین منصوبے کا اعلان نہیں کیا۔ترجمان نے کہا کہ ریلوے کی موجودہ سہولیات کو بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، عوام غیر مصدقہ خبروں پر یقین نہ کریں اور صرف وزارتِ ریلوے کے سرکاری اعلامیوں پر اعتماد کریں۔






