کراچی کے علاقے سر سید تھانے کی حدود میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 4 سالہ بچے کو اغوا ہونے سے بچا لیا اور والدین کے حوالے کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزمان ننھے موسیٰ کو گاڑی میں بٹھا کر لے جا رہے تھے کہ ایک شہری نے واقعہ دیکھ کر مددگار 15 کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی موٹر سائیکل اسکارڈ اور پولیس کی ٹیم حرکت میں آئی اور فوری طور پر ملزمان کا پیچھا کیا۔اہلکاروں کو دیکھ کر اغوا کار بوکھلا گئے اور بچے کو گاڑی میں چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے بچے کو بحفاظت تحویل میں لے کر والدین کے حوالے کر دیا، جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔






