شہر قائد میں جھگڑے کے دوران خواتین سمیت 5 افراد زخمی

کراچی کے علاقے گلشن معمار سپرہائی وے افغان کیمپ کے قریب جھگڑے کے دوران ڈنڈوں کے وار سے خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ایدھی ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 20 سالہ امیرین، 40 سالہ رانی، 43 سالہ صنم، 35 سالہ مریم اور 16 سالہ سلمان شامل ہیں۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جھگڑے کے اسباب جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔