پیر کی صبح شہر کے کئی علاقوں میں رم جھم سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ گولیمار، گارڈن، صدر، گلستان جوہر، گلشن اقبال اور کورنگی لانڈی کے اطراف ہلکی بارش اور بونداباندی ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث بادل بنتے ہیں اور دن بھر موسم مرطوب رہنے کے ساتھ بوندا باندی یا ہلکی بارش کا امکان موجود ہے۔شہر میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد اور جنوب مغرب سے ہوائیں 19 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ رواں سال مون سون سیزن 30 ستمبر تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا تاہم فی الحال شہر میں تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔






