قائدآباد ریڑھی روڈ پر مبینہ پولیس مقابلےمیں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

ڈسٹرکٹ ملیر کے علاقے قائدآباد ریڑھی روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے دوران دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ترجمان ملیر پولیس کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت اخراج عرف عبداللہ ولد سراج کے نام سے کی گئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے ایک پستول بمعہ ایمونیشن، دو موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔ برآمد شدہ اسلحہ فرانزک جانچ کے لیے روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے کرمنل ریکارڈ کو مختلف تھانوں سے چیک کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ترجمان ملیر پولیس کے مطابق ضابطے کی کارروائی مکمل کی جا رہی ہے اور علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کو مزید تیز کر دیا گیا ہے۔