ملیر ندی سے نوجوان کی لاش برآمد

باغ کورنگی کے قریب ملیر ندی سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر اہلکار موقع پر پہنچے اور چھیپا رضا کاروں کی مدد سے لاش کو نکال کر ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 18 سالہ سعید کے نام سے ہوئی ہے۔ فوری طور پر یہ تعین نہیں کیا جا سکا کہ نوجوان نہاتے ہوئے ڈوبا یا حادثاتی طور پر ندی میں گر گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تحقیقات جاری ہیں۔