کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

کراچی کے علاقے سائٹ اے تھانے کی حدود میں ولیکا گراؤنڈ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزمان ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسلح ڈاکو شہری کو لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں ڈاکو موقع پر ہی مارے گئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور لوٹی گئی اشیاء برآمد کر لی گئی ہیں۔ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔