محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز کے دوران سندھ کے مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بھارتی گجرات پر موجود ہوا کا کم دباؤ ڈیپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے، جس کے زیرِ اثر کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص، جامشورو، ٹھٹہ اور سندھ کے دیگر شہروں میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔ادارے نے ماہی گیروں کو بھی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمندر میں شدید طغیانی کے باعث 3 اکتوبر تک ماہی گیر سمندر کا رخ نہ کریں۔کراچی کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا مطلع آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جزوی ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے، جبکہ کہیں کہیں ہلکی بارش اور بوندا باندی بھی ہوسکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔






