شہرِ قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں اندھی گولی لگنے سے 8 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق واقعہ مومن آباد فقیر کالونی میں پیش آیا، جہاں 8 سالہ رضوان نامی بچہ گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق بچے کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور کہا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔






