سندھ حکومت نے بجلی کے بحران سے نمٹنے اور تعلیمی اداروں کے امور کو بلا تعطل جاری رکھنے کے لیے کراچی اور لاڑکانہ میٹرک بورڈز کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیرِ جامعات و تعلیمی بورڈز سندھ اسماعیل راہو کے مطابق سولر انرجی سسٹم سے امتحانی اور دفتری سرگرمیوں میں تسلسل برقرار رکھا جا سکے گا اور بجلی کی بندش سے پیدا ہونے والے مسائل کا خاتمہ ہوگا۔اسماعیل راہو نے کہا کہ محکمہ جامعات و بورڈز سندھ میں قانونی اور پالیسی سطح پر اہم اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں تاکہ تعلیمی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ پائیدار توانائی کے فروغ اور تعلیمی اداروں کے استحکام کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، تاکہ طلبہ اور تعلیمی عملہ بجلی کے مسائل سے محفوظ رہ کر بہتر ماحول میں کام کر سکیں۔






