نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو گرفتار

شہرِ قائد کے نیو کراچی انڈسٹریل ایریا میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا،جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا،جہاں اس کی شناخت اسماعیل کے نام سے کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے پستول، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی گئی ہے۔جبکہ فرار ہونے والے ساتھی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے تفتیش کے بعد مزید انکشافات متوقع ہیں۔