کسٹمز اور رینجرز کی بڑی کارروائی، کروڑوں روپے کے اسمگل شدہ ٹائرز برآمد

کراچی میں پاکستان کسٹمز اور سندھ رینجرز کی مشترکہ کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کے اسمگل شدہ ٹائرز برآمد کر لیے گئے۔ترجمان کے مطابق انسدادِ اسمگلنگ مہم کے تحت خفیہ اطلاع پر پرانی سبزی منڈی اور اطراف کے گوداموں میں آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران مختلف برانڈز کے 3 ہزار 650 پرانے اسمگل شدہ ٹائرز برآمد ہوئے۔اسمگل شدہ ٹائروں کی کل مالیت تقریباً 5 کروڑ 47 لاکھ 50 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔ حکام کے مطابق یہ ٹائرز مقامی مارکیٹوں میں فروخت کے لیے پہنچائے جانے والے تھے۔کسٹمز حکام نے مقدمہ درج کر کے تمام برآمد شدہ ٹائرز کو اے ایس او کسٹمز گودام منتقل کر دیا ہے۔