سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 27 اکتوبر تاریخ کا وہ سیاہ دن ہے جب بھارتی افواج نے کشمیری عوام کی مرضی کے برخلاف وادیٔ کشمیر پر قبضہ کیا۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ظلم عارضی ہوتا ہے مگر آزادی کی جدوجہد ابدی۔ کشمیری عوام نے کئی دہائیوں سے بے مثال قربانیاں دے کر یہ ثابت کیا ہے کہ وہ اپنے حقِ خود ارادیت سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کا حوصلہ، صبر اور استقامت دنیا بھر کے مظلوموں کے لیے مثال ہے۔ پاکستان کے عوام آج کے دن اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور ہم ہر عالمی فورم پر کشمیر کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔ شرجیل میمن نے امید ظاہر کی کہ ایک دن اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کا حق ضرور ملے گا۔






