کلفٹن بلاک ٹو میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق

شہر قائد کے علاقے کلفٹن بلاک ٹو میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔چھیپا حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹرسائیکل سوار کو بے قابو واٹر ٹینکر نے ٹکر ماری، جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 30 سالہ حافظ الرحمان کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ٹینکر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں